سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔