پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں