قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیےجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیےجائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔ اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61  راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں