لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری پر عدالت میں سماعت ہوئی ۔عدالت نے فواد چوہدری نے کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری آج ہر صورت میں عدالت میں پیش ہوں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل جنرل جواد یعقوب سے کہا کہ عدالت جو بھی حکم کرتی ہے عمل درآمد کرانا بھی جانتی ہے۔ فواد چوہدری کہاں ہیں لوکیشن آپ نے معلوم کرنی ہے، عدالت نے نہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے بتایا کہ مجھے ابھی عدالت کا حکم ملا فواد چوہدری کہاں ہیں پتہ کرنے کےلئے مہلت دی جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت 3 بجے تک ملتوی کردی۔ فواد چوہدری کے وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر فواد چوہدری کو عدالت پیش نہیں کیا۔ ہماری اطلاع کےمطابق فواد چوہدری کو بذریعہ موٹروے اسلام آباد لےجایاجارہا ہے۔ وقفے سے قبل لاہورہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ  نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران فواد چوہدری کےکزن نبیل شہزاد کے وکلاء احمد پنسوتا، اظہر صدیق اور حیدر پنسوتہ نے دلائل دیے جب کہ  اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محسن، خواجہ لطیف حکومت پنجاب کی طرف سے عدالت پیش ہوئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ہرصورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں