کراچی بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی میں 15 جنوری کو 235 نشستوں پر ہونے والے الیکشن کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں حتمی پارٹی پوزیشن واضح کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جب کہ 6 یوسیز پر نوٹس ہونے کے باعث نتیجہ روک لیا اوران 6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن پاکستان میں ہوگی۔ تفصیلات  کے مطابق پیپلز پارٹی کو 91، جماعت اسلامی کو 85 اور پی ٹی آئی کو 42 نشستیں ملی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو 7 ، جے یو آئی (ف) کو 2 ، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی 93،جماعت اسلامی کی 86اور تحریک انصاف کی 40نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواران کے نوٹی فیکشن ایک دو دن میں جاری  ہونے کا امکان ہے، نوٹیفیکشن  کے اجرا کے بعد کامیاب امیدواروں کی حلف برداری ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں