واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی ایک نیا ”وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹس“ کے نام سے فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت صارفین اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے۔ بیٹا ٹیسٹرز اب ٹیکسٹ اسٹیٹس سیکشن میں نئے فیچر تک رسائی حاصل کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر وائس نوٹ شیئر کرسکتے ہیں۔ وائس نوٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ ریکارڈنگ کا وقت 30 سیکنڈ ہے، صارفین کو اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ سننے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ تصاویر اور ویڈیوز کی طرح اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ بھی 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گے۔ صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر پوسٹ کرنے کے بعد وائس نوٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹس کے ذریعے شیئر ہونے والے وائس نوٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف وہی لوگ سن سکتے ہیں جنہیں صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں منتخب کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ نیا فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین تک پہنچ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں