سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے جو  یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2024 تک کی آسامیوں کے لیے ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس کے لیے نہیں دی گئی ہے۔ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمر کی حد 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں