حکومت ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں ایک متنازع شخصیت لگائی گئی ہے، یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ ایک ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو ان کے انگوٹھے کے نیچے ہو، ان کا مقصد اپنے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے اور یہ مرکز میں بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں  نےمزید کہا  کہ ہم کے پی میں ایک شفاف الیکشن چاہتے تھے، اپوزیشن نے نامناسب نام تجویز کیا، ابھی فیصلے کی سیاہی سوکھتی نہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے، ان کی الیکشن کروانے کی نیت نہیں، یہ سو جتن کریں گے، سو بہانے تلاش کریں گے الیکشن نہ کروانے کے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے تحلیل کے ساتھ تاریخ بھی دی جانی چاہیے تھی، نہ پنجاب میں تاریخ دی گئی نہ خیبر پختونخوا میں تاریخ دی گئی، ہم اس کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں