فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں واپسی کی وجہ بتا دی

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کے لئے لوٹوں پر انحصار کر رہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لئے اسپیکر کے اقدامات کے  نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی، آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں