ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی، اقتصادی اور سماجی تباہی ہے اور تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے، پنجاب میں بغیر ڈولی کے دلہنیں آگئی ہیں، یہ ٹارزن بنے پھرتے ہیں اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، کل لال حویلی سے خطاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہماری الیکشن میں سیاسی موت ہے، ایک ہی حل ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے 24 کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتا کہ 24 کروڑ کا ملک دربدر ہو رہا ہو اور اس کا کوئی پرسان حال نہ ہو، ملک میں معاشی تباہی ہے ریزرو 4 بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہو کا عالم ہے، گھمبیر اور نہایت ہی خوفناک حالات ہیں، اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، زمین اتنی گرم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے سے بھی تنگ ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں