پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر اخلاقی مواد لگانے پر خبردار کردیا

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون کرنے والی غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمیپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جو کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ادارے ان سے کاروباری تعاون ختم کر دیں، اور حکومت تمام ریگولیٹرز کو ہدایت جاری کرے۔ پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور وزارت تجارت کو ہدایات دے، کوئی بھی ادارہ کاروبار سے پہلےسوشل میڈیا کمپنیوں کا پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرے۔ سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو پاکستانی قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، اور غیر اخلاقی توہین آمیز مواد بلاک کرنے میں تعاون نہیں کر رہیں، توہین مذہب کے حساس معاملے پر کمپنیوں کا عدم تعاون ناقابل قبول ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن اور مواد کی بلاکنگ کیلئے حتمی نوٹس دیا جائے، غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف سوشل میڈیا قوانین کے تحت جرمانے کئے جائے، حکومت پاکستان کی ہدایات کو نظر انداز کرنے والی کمپنیوں کی بندش کی جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں