اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ کے پی تعینات کردیا گیا

 

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ کے پی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں اعظم خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ایڈوائس پر 18 جنوری کو اسمبلی تحلیل کی گئی تھی، محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں