نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کے شرح منافع میں تبدیلی کر دی گئی

ذرائع کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر شرح منافع میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار امریکی ڈالر ہوگی، سرمایہ کاری پاؤنڈ اور یورو میں بھی ہوسکے گی جبکہ پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی حد کم از کم 10ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈالر میں سرمایہ کاری پر 3 ماہ کی شرح منافع 7 فیصد اور6 ماہ پر 7.20 فیصد ہوگی، اسی طرح امریکی ڈالر میں سرمایہ کاری پر منافع کی تین اور 5 سال کیلئے شرح 8 فیصد ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے، تین ماہ کے لیے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر منافع بڑھا کر 7 فیصد کیا، اس سے قبل تین ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 5.50 فیصد تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یورو میں تین ماہ کیلئے سرمایہ کاری پر4فیصد، 6 ماہ کیلئے 4.50 فیصد شرح منافع ہوگی، ایک سال کے لیے شرح منافع 5، تین اور 5سال کے لیے 6.5 فیصد ہوگی۔ پاکستانی روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر15فیصد،6ماہ پر 15.25 فیصد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روپے میں ایک سال کے لیے 15.50، تین سال پر14 اور 5 سال پر 13.5 فیصد شرح منافع ہوگی، برطانوی پاؤنڈ میں 3ماہ کیلئے شرح منافع 5.5 فیصد، 6 ماہ کیلئے 6 فیصد، سال کے لیے 7 فیصد ہوگی، تین اور 5سال کے لیے شرح منافع 7.50 فیصد ہوگی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں