پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے اسپیکر کو خط لکھ دیا

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ناصر خان موسٰی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے۔ خط میں ناصر خان موسٰی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ ناصر خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے، میرا استعفیٰ دینےکا کوئی ارادہ نہیں۔ ناصر خان NA-29 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیخ رشید سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں