حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ

ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے  اور آئی ایم ایف پروگرام بحالی کیلئے  حکومت کوشاں ہے، اس سلسلے میں حکومت نے 175 ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ اسی مہینے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں ساری صورت حال اور اقدامات کے بارے میں بتا دیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے آج ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے تجاویز کی منظوری متوقع ہے۔ منی بجٹ میں فلڈ لیوی سمیت پونے دو سو ارب روپے سے زائد کے مختلف ٹیکسز عائد کئے جائیں گے۔ آرڈیننس کے ذریعے درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹمز پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔ زيرو کسٹم ڈيوٹی والی درآمدی اشیاء پر 1 فیصد فلڈ لیوی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ یکم فروری سے مجوزہ منی بجٹ پر عمل درآمد بھی شروع ہو جائے گا۔ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے سخت فیصلےکرنے پڑیں گے، تمام طبقوں کو بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت کی خواہش ہے کل عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے اور صاحب ثروت لوگوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں