وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزہ فاطمہ کی کرسٹوفر وینزل سے ملاقات

وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ کونسل کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے، ملک کی 138 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ موومنٹ (جم) کلبز قائم کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر جرمن کلائمیٹ اینڈ انرجی پارٹنرشپ کرسٹوفر وینزل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کا ایک حصّہ ماحولیاتی تبدیلی پر کام کر رہا ہے، نوجوانوں کو متحرک کئے بغیر ماحولیاتی تبدیلی جیسےچیلنج سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ کرسٹوفر وینزل نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ مل کر پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، نیشنل یوتھ کونسل کی موجودگی اور کارکردگی سے آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں