ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ پوری طرح متحد ہے۔ اگلے الیکشن کی قیادت نواز شریف خود کریں گے، انتخابی مہم میں نوازشریف اور مریم نواز بھی شامل ہوں گے، ہم سب کی مشترکہ رائے ہے پارٹی کی کامیابی کیلئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں جلدی واپس جاؤں، وہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، مریم نواز اگلے ہفتے واپس جائیں گی، رانا ثنا سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہو سکتی ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ کیوں نہیں۔ ہو سکتا ہے تین ماہ میں الیکشن نہ ہوں، آئین میں درج ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہونا چاہیے، آئین میں کچھ اور چیزیں بھی درج ہیں، شاہد اسلم کی گرفتاری میرے علم میں تھی، صحافی نے ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیا، ایف بی آر کے لوگوں کے انکشاف کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں