مائیکروسافٹ نے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے معاشی بدحالی کے بعد 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وبا کے دوران سیکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں