یو اے ای نے پاکستان کا قرض رول اوور کردیا

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کےدوران صدر یو اے ای سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بات چیت کی تھی۔ وزیرخزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد بھی لکھا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور 2 ارب امریکی ڈالر کے موجودہ قرضے کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو وسعت دینے، نئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے اور سرمایہ کاری کے انضمام کے لیے نئی راہیں کھولنے کا بھی عہد کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو ابوظہبی پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ملک کی مسلسل ترقی اور کامیابی کی خواہش کی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں