پریانکا چوپڑا نے فلم جوائے لینڈ کے متعلق بیان جاری کردیا

سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوائے لینڈ  مزیدار فلم ہے، فلم کی ٹیم کو مبارکباد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا۔انہوں نےکہا کہ اس فلم کو دیکھنا ضروری ہے، اس کے علاوہ ساتھ ہی پریانکا نے فلم کے اداکار اور ٹیم کو ٹیگ بھی کیا۔ تاہم اب پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی تعریف کی ہے۔ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈکے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جوائےلینڈ کوبہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیاگیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں