عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے،عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 24جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں