پی ٹی آئی کی 35 نشستیں خالی ہونے کے بعد پی ڈی ایم نے واضح اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہے کہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں