تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے  35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،  نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ منصور حیات خان،  فواد احمد،  ثنا اللہ خان مستی خیل کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔ حماد اظہر،  شفقت محمود، عامر ڈوگر ، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں