پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں ندا ڈار کی نصف سنچری کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 28 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جیس جوہانسن نے 2،2 جبکہ تاہلیا میک گرا، ایشلے گارڈنر  اور الانا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 29ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں