سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5  دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل، علی رحمان ظریف اور نورعباس کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرکے  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں