پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں شکست

تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین فلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلینگ الیون کا حصہ  بنایا گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور آغا سلمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں