پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری

 

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، اوراعتماد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ان 5 اراکین کیخلاف کارروائی کے فیصلے کا عندیہ دیا تھا، اور آج دو ارکان پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ جن ارکان کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے انضباطی کارروائی شروع کی گئی ہے ان میں چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور مومنہ وحید شامل ہیں، جنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ پر اعتماد کی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے والوں میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں