سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔شرجیل میمن نے بتایا کہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم  ڈی لمیٹیشن پر تحفظات چاہتے ہیں،  اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جارہے ہیں البتہ سندھ کے باقی تمام اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے سڑک پر آنے سے بات نہیں مانی گئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کوشش کی سب کو ساتھ لے کر چلے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں