امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو انٹرویو سے چُھوٹ میں توسیع

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ و امریکی قونصلیٹ کراچی  نے امریکی ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ  کا کہنا ہے کہ توسیع امریکی بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں کی گئی۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ  وہ پاکستانی جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے   اس پروگرام میں شرکت کے اہل ہیں۔ وہ پاکستانی جن کے درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ بھی اہل ہیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں