عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری

ذرائع کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی ۔الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور  فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں