علی بابا گروپ کا ترکی میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ

تفصیلات کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ استنبول ایئرپورٹ پر ایک لاجسٹک مرکز اور ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک ڈیٹا سینٹر کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔کمپنی یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور وہ ترکی کو ایک مضبوط پیداواری بنیاد کے طور پر دیکھتی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس استنبول ہوائی اڈے پر سرمایہ کاری کا سنجیدہ منصوبہ ہے۔ ہم یہاں سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید تک ای ایکسپورٹ کے منصوبوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ہم 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں