آرمی چیف کا سعودی عرب کا دورہ

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ سعودیہ عرب کا کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے سعودی قیادت اور اعلیٰ ترین عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا۔آرمی چیف کے ہمراہ میجر جنرل محمد عرفان، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور پاکستانی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چيف بننے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کے امور اور سلامتی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں