اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں