عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے فون کا ریکارڈ مل گیا

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘  کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس،  1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں جب کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔ ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بناکرجے آئی ٹی کے حوالےکردی گئی ہے، ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں