پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کو تیار

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے ایک روز قبل جارجیوا کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اجتماع کو بتایا کہ میں نے اس سے کہا کہ پروگرام کے زیر التواء 9ویں جائزے کی تکمیل کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم بھیجیں تاکہ قرض کی اگلی قسط جاری کی جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں