مریم نواز کے گلے کا آپریشن کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے  جاری رہا۔مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز  جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں