سعودی عرب کا پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق 6 سے 8 جنوری کو لاہور میں ہونے والے Future Fest کے اسٹیک ہولڈرز سے ورچوئل خطاب میں شہزادہ فہد بن منصور السعود نے  300 سے زیادہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن سے پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں آئی ٹی کمپنی کے قیام کا سفر 5 سال پہلے شروع کیا گیا اور یہ کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کاروباری آسانی کے لیے پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا، اس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سال 3 روزہ فیوچر فیسٹ میں 50 ہزار سے زائد افراد، 200 نمائش کنندان، 500 اسٹارٹ اپس اور 30 سے زائد ملکوں سمیت 300 بین الاقوامی اسپیکرز شرکت کریں کے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں