امریکہ کا اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ کے قوانین کے احترام کا مطالبہ

 

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی امور کے وزیر اتمان گفیر کی مسجدا لاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے پہ اقوام متحدہ  میں سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بیت المقدس کے قوانین میں تبدیلی نا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسرائیلی مستقل مندوب نے بیت المقدس میں مسلح افراد کے ہمراہ اپنے وزیر کی دراندازی کو معمول کا دورہ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مستقل مندوب ریاض منصور نے اسرائیلی بیان پہ شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصیٰ پہ قبضے  کا منصوبہ بنا چکا ہے، اسرائیل کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں