اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اےکو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا۔اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانےکیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میجر (ر) عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں