شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔شہبازگِل کو ایمبولنس میں اسلام آباد کچہری لایا گیا، جہاں انہوں نے آکسیجن ماسک کے ساتھ وہیں لیٹے لیٹے حاضری لگائی۔ اداروں کےخلاف بغاوت پراکسانے کے کیس میں شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، اور ملزم نے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دئیے۔شہباز گل کے ساتھی ملزم کے وکیل نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، اور مؤقف پیش کیا کہ اُن کے موکل کو ملیریا ہوگیا ہے۔ عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں