سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم اورعمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔آئندہ سماعت پروفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے۔ اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم چینلنج نہیں کیں، پاکستان کی پچیس کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں