کراچی: مزید 43 نئی بسیں خریدنے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے 1.7 ارب روپے سے بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ رواں سال پیپلز بس سروس کے لیے 43 نئی بسیں خریدے گا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس بہترین سروس دے رہی ہے۔صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے سیاحت کے لیے بسیں چلانے کی بھی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ نے انہیں اپنی تجویز لکھ کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مجوزہ بسیں کینجھر جھیل اور دیگر سیاحتی مقامات کے لیے چلائی جائیں گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں