دوسرا ٹیسٹ: 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی  کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ میں میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کھیل ختم ہوا تو امام الحق صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں