پمز اسپتال دوبارہ ذیلی ادارہ بن گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 کی منظوری سے پمزاسپتال دوبارہ وفاقی وزارت قومی صحت کا ذیلی ادارہ بن گیا۔ پمزاسپتال کی خود مختار ادارے کی حیثیت ختم ہوگئی۔ بل کے تحت پمز اسپتال کے تمام میڈیکل و نان میڈیکل ملازمین کی سول سرونٹ حیثیت بحال ہوگئی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ نےآئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں