قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم بھی شریک ہیں۔ عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے  والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں