روسی وزیرتوانائی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل اورپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے سلسلے میں پاکستان اور  روس کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک اورسیکرٹری پیٹرولیم شریک ہوئے، روس کی جانب سے روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹرگورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پرگفتگو کی گئی۔ روسی وزیرتوانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کااجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں