اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کے حکم پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا ہے، اور وفاقی وزیر کو گلبرگ میں واقع ہجویری ہاوس لاہور میں واقع رہائش گاہ کی سپرداری کروا دی گئی ہے۔نیب کی جانب سے مختلف بینکوں کو بھی اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دوبارہ خط کی تصدیق پر گھر کی سپرداری کروائی گئی ہے، اور نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے مراسلہ بھیجا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں