پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں: فواد چودھری

ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام رہ ہی نہیں گیا، ملک میں اس وقت ڈالر نہیں ہیں، پہلے ڈالر نہیں مل رہا تھا اب سونا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء بیرون ملک دوروں پر رہتے ہیں، بلاول بھٹو صاحب طیارے پکڑ کر واشنگٹن چلے جاتے ہیں، وزیراعظم کے چائنہ دورے پر 43 لوگ ہمراہ گئے، چھوٹے لوگ کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں جس کی وجہ سے اداروں کا احترام نیچے آگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ تجربے اور مذاق بند ہونے چاہئیں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست بھانجھ ہے، پی ڈی ایم سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی، جلد از جلد آئین کے اندر آنا ضروری ہے، ہم مزید تجربوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں