چیئرمین سینیٹ نے فیصل واوڈا کا استعفیٰ منظورکرلیا

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دینےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے، رواں سال فروری میں الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔ فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے 25 نومبر کو اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوں گے، وہ سینیٹ کی نشست سے اپنااستعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبھجوائیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں