وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں گے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں تمام ممبران کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔پی ٹی آئی نے بیرون ملک ممبران کو بھی فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو 11جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنےکی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کوگورنر پنجاب کی طرف سے اعتمادکا ووٹ لینے کا کہاگیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکے ووٹ کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں